أَبْوَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ غُرَفِ الْجَنَّةِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَغُرَفًا يُرَى ظُهُورُهَا مِنْ بُطُونِهَا وَبُطُونُهَا مِنْ ظُهُورِهَا فَقَامَ إِلَيْهِ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هِيَ لِمَنْ أَطَابَ الْكَلَامَ وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ وَأَدَامَ الصِّيَامَ وَصَلَّى لِلَّهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ هَذَا مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ وَهُوَ كُوفِيٌّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ الْقُرَشِيُّ مَدَنِيٌّ وَهُوَ أَثْبَتُ مِنْ هَذَا
کتاب: جنت کاوصف اور اس کی نعمتوں کاتذکرہ جنت کے کمروں کا بیان علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کابیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا۔ایک دیہاتی نے کھڑے ہوکرعرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کن لوگوں کے لیے ہوں گے؟ آپ نے فرمایا:' یہ اس کے لیے ہوں گے جو اچھی گفتگو کرے، کھانا کھلائے ، پابندی سے صوم رکھے اور جب لوگ سورہے ہوں تو اللہ کی رضا کے لیے رات میں صلاۃ پڑھے'۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲-بعض اہل علم نے عبدالرحمن بن اسحاق کے بارے میں ان کے حافظہ کے تعلق سے کلام کیاہے، یہ کوفی ہیں اور عبدالرحمن بن اسحاق جو قریشی ہیں وہ مدینہ کے رہنے والے ہیں اور یہ عبدالرحمن کوفی سے اثبت ہیں۔