جامع الترمذي - حدیث 2464

أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب احادیث ابقلینا بالضراء ومن کانت الآخرة همه وابن آدم تفرع لعبادتي حديثين حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ ابْتُلِينَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالضَّرَّاءِ فَصَبَرْنَا ثُمَّ ابْتُلِينَا بِالسَّرَّاءِ بَعْدَهُ فَلَمْ نَصْبِرْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2464

کتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں کہ ہمیں تکلیف کے ساتھ آزمایا گیا‘اور جس کی فکر آخرت میں‘اور ابن آدم!میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تکلیف اورتنگی میں آزمائے گئے تو اس پرہم نے صبر کیا، پھر آپ کے بعد کی حالت میں کشادگی اور خوشی میں آزمائے گئے تو ہم صبر نہ کرسکے ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔