جامع الترمذي - حدیث 2429

أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ منہ تفسیر قولہ تعالیٰ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ضعيف حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2429

کتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں قیامت کے دن انسانی اعمال پر گواہیوں کا بیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آیت کریمہ :{یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا} کی تلاوت کی اور فرمایا:' کیاتم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیاہوں گی ؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ نے فرمایا:' اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہرمرد اورعورت کے خلاف گواہی دے گی، جوکام بھی انہوں نے زمین پرکیا ہوگا، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا'، آپ نے فرمایا:' یہی اس کی خبریں ہیں'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔