جامع الترمذي - حدیث 2345

أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب فِي التَّوَكُّلِ عَلَى اللَّهِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَخَوَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَكَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2345

کتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں اللہ پرتوکل(بھروسہ) کرنے کابیان​ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:نبی اکرمﷺ کے زمانے میں دوبھائی تھے، ان میں ایک نبی اکرمﷺ کی خدمت میں رہتاتھا اور دوسرامحنت ومزدوری کرتاتھا ،محنت ومزدوری کرنے والے نے ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ سے اپنے بھائی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا:' شاید تجھے اسی کی وجہ سے روزی ملتی ہو ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔