أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَنَائِ أَعْمَارِ هَذِهِ الأُمَّةِ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ حسن حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرُ أُمَّتِي مِنْ سِتِّينَ سَنَةً إِلَى سَبْعِينَ سَنَةً قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
کتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں امت محمدیہ کی اوسط عمرساٹھ سے ستربر س کے درمیان ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' میری امت کے اکثرلوگوں کی عمر ساٹھ سے ستر سال تک کے درمیان ہوگی'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابوصالح کی یہ حدیث جسے وہ ابو ہریرہ سے روایت کرتے ہیں حسن غریب ہے، ۲- یہ حدیث ابوہریرہ سے اس کے علاوہ کئی اور سندوں سے بھی مروی ہے۔