جامع الترمذي - حدیث 2291

أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ الْمِيزَانَ وَالدَّلْوَ​ صحيح حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا تَكَادُ رُؤْيَا المُؤْمِنِ تَكْذِبُ وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا [ص:542] أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا، وَالرُّؤْيَا ثَلَاثٌ، الحَسَنَةُ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ، وَالرُّؤْيَا يُحَدِّثُ الرَّجُلُ بِهَا نَفْسَهُ، وَالرُّؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلَا يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ» قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: «يُعْجِبُنِي القَيْدُ وَأَكْرَهُ الغُلَّ». القَيْدُ: ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2291

کتاب: خواب کے آداب واحکام نبی اکرمﷺ کاخواب میں ترازواورڈول دیکھنے کابیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' آخروقت میں مومن کے خواب کم ہی جھوٹے ہوں گے، اورخواب ان لوگوں کاسچاہوگا جن کی باتیں زیادہ سچی ہوں گی، خواب تین قسم کے ہوتے ہیں: اچھے خواب جواللہ کی طرف سے بشارت ہوتے ہیں، وہ خواب جسے انسان دل میں سوچتارہتا ہے ، اوروہ خواب جو شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور غم کاسبب ہوتا ہے ، لہذاجب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خوب دیکھے تواسے کسی سے بیان نہ کرے، اسے چاہئے کہ اٹھ کر صلاۃ پڑھے' ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں خواب میں قیددیکھنااچھاسمجھتاہوں اوربیڑی دیکھنا برا سمجھتا ہوں، قیدکی تعبیرثابت قدمی ہے'، ابوہریرہ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' مومن کاخواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے'۔امام ترمذی کہتے ہیں: عبدالوہاب ثقفی نے ایوب سے یہ حدیث مرفوعاً روایت کی ہے اورحماد بن زیدنے ایوب سے اسے موقوفاًروایت کیا ہے۔