أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ اللَّبَنَ وَالْقُمُصَ صحيح حَدَّثَنَا الحُسَيْنُ بْنُ مُحمَّدٍ الْجَرِيرِيُّ البَلْخِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ». قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «الدِّينَ»
کتاب: خواب کے آداب واحکام نبی اکرمﷺ کاخواب میں دودھ اورقمیص دیکھنے کابیان ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما بعض صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:'میں سویا ہوا تھا دیکھا : لوگ میرے سامنے پیش کیے جارہے ہیں اوروہ قمیص پہنے ہوے ہیں، بعض کی قمیص چھاتی تک پہنچ رہی تھی اوربعض کی اس سے نیچے تک پہنچ رہی تھی ، پھر میرے سامنے عمرکو پیش کیاگیاان کے جسم پرجو قمیص تھی وہ اسے گھسیٹ رہے تھے' ، صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیرکی؟آپ نے فرمایا:' دین سے' ۱؎ ۔