أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ قَال سَمِعْتُ وَكِيعَ بْنَ عُدُسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يَتَحَدَّثْ بِهَا فَإِذَا تَحَدَّثَ بِهَا سَقَطَتْ قَالَ وَأَحْسَبُهُ قَالَ وَلَا يُحَدِّثُ بِهَا إِلَّا لَبِيبًا أَوْ حَبِيبًا
کتاب: خواب کے آداب واحکام خواب کی تعبیرکابیان ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' مومن کا خواب نبوت کا چالیسواں حصہ ہے اورخواب کی جب تک تعبیرنہ بیان کی جائے وہ ایک پرندے کے پنجہ میں ہوتا ہے ،پھر جب تعبیر بیان کردی جاتی ہے تووہ واقع ہوجاتاہے ۱؎ '، ابو رزین کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی فرمایا:' خواب صرف اس سے بیان کرو جو عقل مندہویاجس سے تمہاری دوستی ہو'۔