جامع الترمذي - حدیث 2254

أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب لا يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلاَءِ لِمَا لاَ يُطِيقُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدَبٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ قَالُوا وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ قَالَ يَتَعَرَّضُ مِنْ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2254

کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں آدمی اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دوچارنہ کرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتاہو حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کوذلیل کرے'، صحابہ نے عرض کیا : اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا ؟ آپ نے فرمایا:' اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دوچارکرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتاہو'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔