أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ کراہیة إهانة السلطان صحيح حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ كُسَيْبٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ كُنْتُ مَعَ أَبِي بَكْرَةَ تَحْتَ مِنْبَرِ ابْنِ عَامِرٍ وَهُوَ يَخْطُبُ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَقَالَ أَبُو بِلَالٍ انْظُرُوا إِلَى أَمِيرِنَا يَلْبَسُ ثِيَابَ الْفُسَّاقِ فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ اسْكُتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ أَهَانَهُ اللَّهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں حاکم کی توہین کی کراہت کے بیان میں زیادبن کسیب عدوی کہتے ہیں: میں ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ابن عامرکے منبرکے نیچے تھا، اور وہ خطبہ دے رہے تھے، ان کے بدن پر باریک کپڑاتھا، ابوبلال نے کہا: ہمارے امیرکو دیکھوفاسقوں کا لباس پہن رکھا ہے ، ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: خاموش رہو، میں نے رسول اللہﷺ کوفرماتے سنا ہے: جو شخص زمین پر اللہ کے بنائے ہوئے سلطان(حاکم) کو ذلیل کرے تواللہ اسے ذلیل کرے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔