أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعِشَاءِ وَالْفَجْرِ فِي الْجَمَاعَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ:"مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللهَ فِي ذِمَّتِهِ". قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل
عشاء اور فجر جماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان
جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : یعنی: بھرپورکوشش کروکہ اللہ کی یہ پناہ حاصل کرلو، یعنی فجر جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرو تواللہ کی یہ پناہ ہاتھ سے نہیں جائے گی، ان شاء اللہ۔
۱؎ : یعنی: بھرپورکوشش کروکہ اللہ کی یہ پناہ حاصل کرلو، یعنی فجر جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرو تواللہ کی یہ پناہ ہاتھ سے نہیں جائے گی، ان شاء اللہ۔