جامع الترمذي - حدیث 2194

أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّهُ تَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ عِنْدَ فِتْنَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنْ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِنْ الْمَاشِي وَالْمَاشِي خَيْرٌ مِنْ السَّاعِي قَالَ أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي وَبَسَطَ يَدَهُ إِلَيَّ لِيَقْتُلَنِي قَالَ كُنْ كَابْنِ آدَمَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَخَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ وَأَبِي بَكْرَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي وَاقِدٍ وَأَبِي مُوسَى وَخَرَشَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ وَزَادَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَجُلًا قَالَ أَبُو عِيسَى وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2194

کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں اس فتنے کابیان جس میں بیٹھنے والاکھڑے ہونے والے سے بہترہوگا​ بسربن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورخلافت میں ہونے والے فتنہ کے وقت کہا: میں گواہی دیتاہوں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' عنقریب ایک ایسافتنہ ہوگا جس میں بیٹھنے والا کھڑا ہونے والے سے بہترہوگا ، کھڑاہونے والا چلنے والے سے بہترہوگا اورچلنے والادوڑنے والے سے بہترہوگا'، میں نے عرض کیا : آپ بتائیے اگرکوئی میرے گھر میں گھس آئے اورقتل کرنے کے لیے میری طرف اپنا ہاتھ بڑھائے تو میں کیاکروں؟ آپ نے فرمایا:' آدم کے بیٹے (ہابیل) کی طرح ہوجانا'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- بعض لوگوں نے اسے لیث بن سعدسے روایت کرتے ہوے سندمیں 'رجلا' (ایک آدمی) کااضافہ کیا ہے ،۳- سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی روایت سے نبی اکرمﷺ سے یہ حدیث دوسری سند سے بھی آئی ہے،۴- اس باب میں ابوہریرہ ، خباب بن ارت ، ابوبکرہ، ابن مسعود، ابوواقد، ابوموسیٰ اشعری اورخرشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔