جامع الترمذي - حدیث 2171

أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ حدیث الخسف بجیش البَیداءِ صحيح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ لَعَلَّ فِيهِمْ الْمُكْرَهُ قَالَ إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ أَيْضًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2171

کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں مقام بیداء کے لشکر کے زمین میں دھنسنے کا بیان ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرمﷺ نے اس لشکرکا ذکرکیا جو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، توام سلمہ نے عرض کیا : ہوسکتا ہے اس میں کچھ مجبورلوگ بھی ہوں، آپ نے فرمایا:' وہ اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سندسے حسن غریب ہے ، یہ حدیث 'عن نافع بن جبیر عن عائشۃ عن النبی ﷺ' کی سند سے بھی آئی ہے ۔