أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجَمَاعَةِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ صَلَاةَ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل
باجماعت صلاۃ کی فضیلت کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'آدمی کی با جماعت صلاۃ اس کی تنہا صلاۃ سے پچیس گنا بڑھ کر ہے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : پچیس اورستائیس کے مابین کوئی منافات نہیں ہے، پچیس کی گنتی ستائیس میں داخل ہے،یہ بھی احتمال ہے کہ پہلے نبی اکرم ﷺ نے پچیس گناثواب کا ذکر کیاہوبعدمیں ستائیس گنا کا، اوربعض نے کہا ہے کہ یہ فرق مسجدکے نزدیک اور دور ہونے کے اعتبار سے ہے اگرمسجددورہوگی تواجرزیادہ ہوگااورنزدیک ہوگی توکم، اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ کمی وزیادتی خشوع وخضوع میں کمی وزیادتی کے اعتبارسے ہوگی، نیز یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فرق جماعت کی تعدادکی کمی وزیادتی کے اعتبارسے ہوگا ۔