جامع الترمذي - حدیث 2111

أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الأَمْوَالَ لِلْوَرَثَةِ وَالْعَقْلَ عَلَى الْعَصَبَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ سَقَطَ مَيِّتًا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قُضِيَ عَلَيْهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا وَزَوْجِهَا وَأَنَّ عَقْلَهَا عَلَى عَصَبَتِهَا قَالَ أَبُو عِيسَى وَرَوَى يُونُسُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَرَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَمَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2111

کتاب: وراثت کے احکام ومسائل مال وارثوں کاہے اور دیت عصبہ پر ہے​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : رسول اللہ ﷺ نے بنی لحیان کی ایک عورت کے بارے میں جس کا حمل ساقط ہوکر بچہ مرگیا تھا ایک غرہ یعنی غلام یالونڈی دینے کا فیصلہ کیا، (حمل گرانے والی مجرمہ ایک عورت تھی)پھر جس عورت کے بارے میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ وہ (بطور دیت)غرہ (غلام) دے، مرگئی،تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیاکہ 'اس کی میراث اس کے لڑکوں اور شوہر میں تقسیم ہوگی، اور اس پرعائد ہونے والی دیت اس کے عصبہ کے ذمہ ہوگی' ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یونس نے یہ حدیث 'عن الزہری، عن سعید بن المسیب و المسیب و أبی سلمۃ، عن أبی ہریرۃ، عن النبی ﷺ' کی سند سے اسی جیسی روایت کی ہے،۲- مالک نے یہ حدیث'عن الزہری عن أبی سلمۃ عن أبی ہریرۃ' کی سند سے روایت کی ہے، اور مالک نے 'عن الزہری عن سعید بن المسیب عن النبی ﷺ' کی سند سے جو حدیث روایت کی ہے وہ مرسل ہے۔