أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدِّ ضعيف حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي فِي مِيرَاثِهِ قَالَ لَكَ السُّدُسُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ لَكَ سُدُسٌ آخَرُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ قَالَ إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
کتاب: وراثت کے احکام ومسائل دادا کی میراث کابیان عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ کے پاس ایک آدمی نے آکر عرض کیا : میرا پوتا مرگیا ہے، مجھے اس کی میراث میں سے کتنا حصہ ملے گا؟ آپ نے فرمایا:' تمہیں چھٹا حصہ ملے گا، جب وہ مڑکرجانے لگاتو آپ نے اسے بلاکر کہا: 'تمہیں ایک اور چھٹاحصہ ملے گا'، پھر جب وہ مڑکر جانے لگا تو آپ نے اسے بلایا کر فرمایا:' دوسرا چھٹا حصہ بطور خوراک ہے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔