جامع الترمذي - حدیث 2085

أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب التَّدَاوِي بِالرَّمَادِ​ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سُئِلَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ، بِأَيِّ شَيْءٍ دُووِيَ جَرْحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: «مَا بَقِيَ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، كَانَ عَلِيٌّ يَأْتِي بِالمَاءِ فِي تُرْسِهِ وَفَاطِمَةُ تَغْسِلُ عَنْهُ الدَّمَ، وَأُحْرِقَ لَهُ حَصِيرٌ فَحُشِيَ بِهِ جُرْحَهُ»: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2085

کتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل راکھ سے علاج کابیان​ ابوحازم کہتے ہیں: سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھاگیا اور میں سن رہا تھا کہ رسول اللہﷺ کے زخم کا کس چیز سے علاج کیا گیا ؟ انہوں نے کہا: اس چیز کو مجھ سے زیادہ جاننے والا اب کوئی باقی نہیں ہے، علی رضی اللہ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لارہے تھے ،جب کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے زخم سے خون دھورہی تھیں اورمیں آپ کے لیے ٹاٹ جلارہا تھا، پھر اسی کی راکھ سے آپ کا زخم بھرا گیا ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔