جامع الترمذي - حدیث 2084

أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ کَیفِیۃتُبرِید الحمی بالمَاءِ ضعيف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَشْقَرُ الرِّبَاطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْزُوقٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَوْبَانُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمُ الحُمَّى فَإِنَّ الحُمَّى قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيُطْفِئْهَا عَنْهُ بِالمَاءِ فَلْيَسْتَنْقِعْ نَهْرًا جَارِيًا لِيَسْتَقْبِلَ جَرْيَةَ الْمَاءِ فَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ وَصَدِّقْ رَسُولَكَ، بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَلْيَغْتَمِسْ فِيهِ ثَلَاثَ غَمَسَاتٍ ثَلَاثَةَ [ص:411] أَيَّامٍ، فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي ثَلَاثٍ فَخَمْسٍ، وَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي خَمْسٍ فَسَبْعٌ، فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي سَبْعٍ فَتِسْعٍ فَإِنَّهَا لَا تَكَادُ تُجَاوِزُ تِسْعًا بِإِذْنِ اللَّهِ ": هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2084

کتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرنے کی کیفیت کے بیان میں ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' جب تم میں سے کسی کوبخارآئے اور بخار آگ کا ایک ٹکڑاہے تو وہ اسے پانی سے بجھادے ، ایک بہتی نہر میں اترے اور پانی کے بہاؤ کی طرف اپنا رخ کر ے پھر یہ دعاء پڑھے: 'بِسْمِ اللہِ اللَّہُمَّ اشْفِ عَبْدَکَ وَصَدِّقْ رَسُولَکَ'(اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں، اے اللہ ! اپنے بندے کو شفادے اوراپنے رسول کی اس بات کوسچابنا) وہ اس عمل کو فجرکے بعد اورسورج نکلنے سے پہلے کرے، وہ اس نہر میں تین دن تک تین غوطے لگائے ، اگرتین دن میں اچھا نہ ہوتو پانچ دن تک ، اگرپانچ دن میں اچھا نہ ہو تو سات دن تک اوراگر سات دن میں اچھا نہ ہوتونو دن تک ،اللہ کے حکم سے اس کا مرض نودن سے آگے نہیں بڑھے گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔