جامع الترمذي - حدیث 2044

أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِسُمٍّ أَوْ غَيْرِهِ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِحَدِيدَةٍ فَحَدِيدَتُهُ فِي يَدِهِ يَتَوَجَّأُ بِهَا فِي بَطْنِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِسُمٍّ فَسُمُّهُ فِي يَدِهِ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا وَمَنْ تَرَدَّى مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَهُوَ يَتَرَدَّى فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ هَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَى مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِسُمٍّ عُذِّبَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا وَهَكَذَا رَوَاهُ أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَذَا أَصَحُّ لِأَنَّ الرِّوَايَاتِ إِنَّمَا تَجِيءُ بِأَنَّ أَهْلَ التَّوْحِيدِ يُعَذَّبُونَ فِي النَّارِ ثُمَّ يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَمْ يُذْكَرْ أَنَّهُمْ يُخَلَّدُونَ فِيهَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2044

کتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل زہر یا کسی اور ذریعہ سے خودکشی کرنے والے پر وارد وعید کابیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' جس نے لوہے سے اپنی جان لی، اس کے ہاتھ میں وہ ہتھیارہوگا اوروہ اسے جہنم کی آگ میں ہمیشہ اپنے پیٹ میں بھونکتارہے گا ، اورجس نے زہرکھاکرخودکشی کی ، تو اس کے ہاتھ میں زہر ہوگا اوروہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ اسے پیتارہے گا ، اورجس نے پہاڑسے گرکر خودکشی کی ، وہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ گرتا رہے گا'۔اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، جس طرح شعبہ کے طریق سے مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث صحیح ہے اورپہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، ۲- اسی طرح کئی لوگوں نے یہ حدیث ' عن الأعمش، عن أبی صالح،عن أبی ہریرۃ، عن النبی ﷺ' کی سند سے روایت کی ہے، ۳-محمدبن عجلان نے 'عن سعید المقبری، عن أبی ہریرۃ، عن النبی ﷺ' کی سند سے روایت کی ہے ، آپ نے فرمایا:' جس نے زہرکھاکرخودکشی کی ، وہ جہنم میں عذاب سے دوچارہوگا '، اس حدیث میں راوی نے یہ نہیں ذکرکیا کہ' وہ جہنم میں ہمیشہ رہے گا'، ابوالزنادنے بھی اسی طرح 'عن الأعرج، عن أبی ہریرۃ، عن النبی ﷺ' کی سند سے روایت کی ہے، یہ زیادہ صحیح ہے ، اس لیے کہ روایتوں میں آتا ہے کہ' عذاب دیے جانے کے بعداہل توحید کوجہنم سے نکالاجائے گا 'اوریہ مذکورنہیں ہے کہ ان کو ہمیشہ جہنم میں رکھا جائے گا۔