أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الإِحْسَانِ وَالْعَفْوِ ضعيف حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَكُونُوا إِمَّعَةً تَقُولُونَ إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَحْسَنَّا وَإِنْ ظَلَمُوا ظَلَمْنَا وَلَكِنْ وَطِّنُوا أَنْفُسَكُمْ إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَنْ تُحْسِنُوا وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَا تَظْلِمُوا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں احسان اورعفو ودرگزر کابیان حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' تم لوگ ہر ایک کے پیچھے دوڑنے والانہ بنویعنی اگرلوگ ہمارے ساتھ بھلائی کریں گے توہم بھی بھلائی کریں گے اوراگرہمارے اوپر ظلم کریں گے توہم بھی ظلم کریں گے، بلکہ اپنے آپ کو اس بات پر آمادہ کرو کہ اگر لوگ تمہارے ساتھ احسان کریں تو تم بھی احسان کرو، اوراگربدسلوکی کریں توتم ظلم نہ کرو'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے ،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔