جامع الترمذي - حدیث 1999

أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبٍ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ يَعْنِي مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ قَالَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ إِنَّهُ يُعْجِبُنِي أَنْ يَكُونَ ثَوْبِي حَسَنًا وَنَعْلِي حَسَنَةً قَالَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْجَمَالَ وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنْ بَطَرَ الْحَقَّ وَغَمَصَ النَّاسَ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي تَفْسِيرِ هَذَا الْحَدِيثِ لَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ إِنَّمَا مَعْنَاهُ لَا يُخَلَّدُ فِي النَّارِ وَهَكَذَا رُوِيَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ وَقَدْ فَسَّرَ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ التَّابِعِينَ هَذِهِ الْآيَةَ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلْ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ فَقَالَ مَنْ تُخَلِّدُ فِي النَّارِ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1999

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں تکبراورگھمنڈ کابیان​ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے برابربھی تکبر(گھمنڈ)ہو، اورجہنم میں داخل نہیں ہوگایعنی وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابربھی ایمان ہو ' ۱؎ ۔ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا : میں یہ پسند کرتاہوں کہ میرے کپڑے اورجوتے اچھے ہوں؟ آپ نے فرمایا: 'بیشک اللہ تعالیٰ جمال (خوبصورتی) کوپسند کرتا ہے ، لیکن تکبر اس شخص کے اندرہے جو حق کونہ مانے اورلوگوں کو حقیر اورکم ترسمجھے'۔بعض اہل علم اس حدیث : 'وَلاَ یَدْخُلُ النَّارَ یَعْنِی مَنْ کَانَ فِی قَلْبِہِ مِثْقَالُ ذَرَّۃٍ مِنْ إِیمَانٍ' کی تفسیرمیں کہتے ہیں کہ اس کامفہوم یہ ہے کہ جس کے دل میں ذرہ برابربھی ایمان ہووہ جہنم میں ہمشیہ نہیں رہے گا ، ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جس کے دل میں ذرہ برابربھی ایمان ہوگا وہ جہنم سے بالآخرضرور نکلے گا ، کئی تابعین نے اس آیت 'رَبَّنَا إِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہُ' (سورۃ آل عمران: ۱۹۲) کی تفسیربیان کرتے ہوئے کہاہے : اے میرے رب ! تو نے جس کو جہنم میں ہمیشہ کے لیے ڈال دیا اس کو ذلیل ورسوا کردیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تشریح : ۱؎ : کبر و غرور اللہ کو قطعا پسند نہیں ہے، اس کا انجام بے حد خطرناک اور نہایت براہے۔ ۱؎ : کبر و غرور اللہ کو قطعا پسند نہیں ہے، اس کا انجام بے حد خطرناک اور نہایت براہے۔