جامع الترمذي - حدیث 1977

أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي اللَّعْنَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيءِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1977

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں لعنت کابیان​ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' مومن طعنہ دینے والا ، لعنت کرنے والا، بے حیا اور بدزبان نہیں ہوتا ہے ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے ،۲- یہ حدیث عبداللہ سے دوسری سند سے بھی آئی ہے۔
تشریح : ۱؎ : اس حدیث میں مومن کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں کہ مومن کامل نہ تو کسی کو حقیروذلیل سمجھتاہے ، نہ ہی کسی کی لعنت وملامت کرتا ہے ، اور نہ ہی کسی کو گالی گلوج دیتاہے، اسی طرح چرب زبانی ، زبان درازی اور بے حیائی جیسی مذموم صفات سے بھی وہ خالی ہوتا ہے ۔ ۱؎ : اس حدیث میں مومن کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں کہ مومن کامل نہ تو کسی کو حقیروذلیل سمجھتاہے ، نہ ہی کسی کی لعنت وملامت کرتا ہے ، اور نہ ہی کسی کو گالی گلوج دیتاہے، اسی طرح چرب زبانی ، زبان درازی اور بے حیائی جیسی مذموم صفات سے بھی وہ خالی ہوتا ہے ۔