جامع الترمذي - حدیث 1966

أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي النَّفَقَةِ فِي الأَهْلِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ الدِّينَارِ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ بَدَأَ بِالْعِيَالِ ثُمَّ قَالَ فَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ لَهُ صِغَارٍ يُعِفُّهُمْ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمْ اللَّهُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1966

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں بال بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت کابیان​ ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' سب سے بہتردینا روہ دینارہے ، جسے آدمی اپنے اہل وعیال پرخرچ کرتاہے، اوروہ دینار ہے جسے آدمی اپنے جہاد کی سواری پرخرچ کرتا ہے، اوروہ دینار ہے جسے آدمی اپنے مجاہدساتھیوں پر خرچ کرتاہے، ابوقلابہ کہتے ہیں: آپ نے بال بچوں کے نفقہ (اخراجات) سے شروعا ت کی پھر فرمایا:' اس آدمی سے بڑا اجروثواب والا کون ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پرخرچ کرتاہے، جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ انہیں حرام چیزوں سے بچاتاہے اور انہیں مالداربناتاہے'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔