أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي السَّخَاءِ ضعيف جداً حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّخِيُّ قَرِيبٌ مِنْ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنْ الْجَنَّةِ قَرِيبٌ مِنْ النَّاسِ بَعِيدٌ مِنْ النَّارِ وَالْبَخِيلُ بَعِيدٌ مِنْ اللَّهِ بَعِيدٌ مِنْ الْجَنَّةِ بَعِيدٌ مِنْ النَّاسِ قَرِيبٌ مِنْ النَّارِ وَلَجَاهِلٌ سَخِيٌّ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ عَالِمٍ بَخِيلٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَقَدْ خُولِفَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِنَّمَا يُرْوَى عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَائِشَةَ شَيْءٌ مُرْسَلٌ
کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں
سخاوت کی فضیلت کابیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' سخی آدمی اللہ سے قریب ہے ، جنت سے قریب ہے، لوگوں سے قریب ہے اور جہنم سے دورہے ، بخیل آدمی اللہ سے دورہے ، جنت سے دورہے ، لوگوں سے دورہے، اورجہنم سے قریب ہے ، جاہل سخی اللہ کے نزدیک بخیل عابدسے کہیں زیادہ محبوب ہے'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے 'عن یحیی بن سعید، عن الأعرج، عن أبی ہریرۃ' کی سند سے صرف سعد بن محمد کی روایت سے جانتے ہیں، اور یحییٰ بن سعیدسے اس حدیث کی روایت کر نے میں سعید بن محمد کی مخالفت کی گئی ہے ،( سعیدبن محمد نے تو اس سندسے روایت کی ہے جو اوپرمذکورہے) جب کہ یہ ' عن یحیی بن سعید عن عائشہ ' کی سند سے بھی مرسلاً مروی ہے۔
تشریح :
نوٹ:(سندمیں 'سعید بن محمد الوراق' سخت ضعیف ہے، بلکہ بعض کے نزدیک متروک الحدیث راوی ہے)
نوٹ:(سندمیں 'سعید بن محمد الوراق' سخت ضعیف ہے، بلکہ بعض کے نزدیک متروک الحدیث راوی ہے)