جامع الترمذي - حدیث 1836

أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ الرُّخْصَةِ فِي قَطْعِ اللَّحْمِ بِالسِّكِّينِ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَزَّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ مَضَى إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1836

کتاب: کھانے کے احکام ومسائل چھری سے گوشت کاٹنے کی رخصت کا بیان​ عمروبن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے بکری کی دست کاگوشت چھری سے کاٹا، اوراس میں سے کھایا ، پھر صلاۃ کے لیے تشریف لے گئے اوروضونہیں کیا ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اس باب میں مغیرہ بن شعبہ سے بھی روایت ہے۔
تشریح : ۱؎ : اس سے معلوم ہواکہ چھری سے کاٹ کر گوشت کھایاجاسکتا ہے، طبرانی اور ابوداود میں ہے کہ چھری سے گوشت کاٹ کر مت کھاؤ کیوں کہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے، لیکن یہ روایتیں ضعیف ہیں، ان سے استدلال درست نہیں، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ آگ سے پکی چیز کھانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، کیوں کہ آپ ﷺ نے گوشت کھاکر وضو نہیں کیا۔ ۱؎ : اس سے معلوم ہواکہ چھری سے کاٹ کر گوشت کھایاجاسکتا ہے، طبرانی اور ابوداود میں ہے کہ چھری سے گوشت کاٹ کر مت کھاؤ کیوں کہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے، لیکن یہ روایتیں ضعیف ہیں، ان سے استدلال درست نہیں، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ آگ سے پکی چیز کھانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، کیوں کہ آپ ﷺ نے گوشت کھاکر وضو نہیں کیا۔