جامع الترمذي - حدیث 1788

أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ عَلاَمَ كَانَ يَأْكُلُ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُوَانٍ وَلَا فِي سُكُرُّجَةٍ وَلَا خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَالَ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ فَعَلَامَ كَانُوا يَأْكُلُونَ قَالَ عَلَى هَذِهِ السُّفَرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَيُونُسُ هَذَا هُوَ يُونُسُ الْإِسْكَافُ وَقَدْ رَوَى عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1788

کتاب: کھانے کے احکام ومسائل رسول اللہ ﷺکس چیز پرکھاتے تھے؟​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے کبھی خوان (میز وغیرہ)پرنہیں کھایا، نہ چھوٹی طشتریوں اور پیالیوں میں کھایا، اورنہ آپ کے لیے کبھی پتلی روٹی پکائی گئی ۔ یونس کہتے ہیں: میں نے قتادہ سے پوچھا: پھر کس چیز پر کھاتے تھے ؟ کہا: انہی دسترخوانوں پر۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- محمدبن بشارکہتے ہیں: یہ یونس ، یونس اسکاف ہیں، ۳-عبدالوارث بن سعیدنے بسندسعید بن ابی عروبہ عن قتادہ عن انس عن النبی ﷺ اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔