جامع الترمذي - حدیث 1775

أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ​ صحيح حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ وَكِلَا الْحَدِيثَيْنِ لَا يَصِحُّ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ وَالْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ لَيْسَ عِنْدَهُمْ بِالْحَافِظِ وَلَا نَعْرِفُ لِحَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَصْلًا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1775

کتاب: لباس کے احکام ومسائل کھڑے ہوکر جوتے پہننے کی کراہت کا بیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص کھڑے ہوکرجوتاپہنے ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے ،۲- عبیداللہ بن عمرورقی نے اس حدیث کو معمرسے، معمرنے قتادہ سے، قتادہ نے انس سے روایت کی ہے ، یہ دونوں حدیثیں محدثین کے نزدیک صحیح نہیں ہیں، حارث بن نبہان کا حافظہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے،۳- قتادہ کی انس سے مروی حدیث کی ہم کوئی اصل نہیں جانتے ہیں۔
تشریح : ۱؎ : کھڑے ہوکر جوتا پہننے میں یہ دقت ہے کہ پہننے والا بسا اوقات گرسکتا ہے، جب کہ بیٹھ کر پہننے میں زیادہ سہولت ہے، اگر کھڑے ہوکر پہننے میں ایسی کوئی پریشانی نہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نوٹ:(متابعات وشواہد کی بناپر یہ حدیث صحیح ہے ، ورنہ اس کا راوی حارث بن نبہان متروک الحدیث ہے ، دیکھئے: سلسلہ الصحیحہ رقم ۷۱۹) ۱؎ : کھڑے ہوکر جوتا پہننے میں یہ دقت ہے کہ پہننے والا بسا اوقات گرسکتا ہے، جب کہ بیٹھ کر پہننے میں زیادہ سہولت ہے، اگر کھڑے ہوکر پہننے میں ایسی کوئی پریشانی نہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نوٹ:(متابعات وشواہد کی بناپر یہ حدیث صحیح ہے ، ورنہ اس کا راوی حارث بن نبہان متروک الحدیث ہے ، دیکھئے: سلسلہ الصحیحہ رقم ۷۱۹)