جامع الترمذي - حدیث 1737

أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ خَاتَمِ الذَّهَبِ​ صحيح حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ وَعَنْ لِبَاسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَعَنْ لِبَاسِ الْمُعَصْفَرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1737

کتاب: لباس کے احکام ومسائل مرد کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے کی حرمت کا بیان​ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی ،قسی (ایک ریشمی کپڑا)کا لباس ، رکوع وسجود میں قرآن پڑھنے اورمعصفر(کسم سے رنگے ہوئے زرد)کپڑے سے منع فرمایا ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح : ۱؎ : سونا مردوں کے لیے حرام ہے، نہ کہ عورتوں کے لیے ،لہذا ممانعت مردوں کے لیے ہے، رکوع اور سجدہ میں اللہ کی تسبیح بیان کی جاتی ہے، اس میں قرآن پڑھنا صحیح نہیں ہے، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایاہے۔ ۱؎ : سونا مردوں کے لیے حرام ہے، نہ کہ عورتوں کے لیے ،لہذا ممانعت مردوں کے لیے ہے، رکوع اور سجدہ میں اللہ کی تسبیح بیان کی جاتی ہے، اس میں قرآن پڑھنا صحیح نہیں ہے، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایاہے۔