أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ خَطَبَ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ نَهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا مَوْضِعَ أُصْبُعَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: لباس کے احکام ومسائل
ریشم اورسونے کے حکم کا بیان
سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:عمر نے مقام جابیہ میں خطبہ دیا اور کہا: نبی اکرم ﷺ نے ریشم سے منع فرمایا سوائے دو، یا تین ، یا چارانگشت کے برابر ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
تشریح :
۱؎ : ریشم کا لباس مردوں کے لیے شرعی طورپر حرام ہے، البتہ دویاتین یا چار انگلی کے برابر کسی کپڑے پر ریشم لگا ہو، یا کوئی عذر مثلا خارش وغیرہ ہوتو اس کی گنجائش ہے۔
۱؎ : ریشم کا لباس مردوں کے لیے شرعی طورپر حرام ہے، البتہ دویاتین یا چار انگلی کے برابر کسی کپڑے پر ریشم لگا ہو، یا کوئی عذر مثلا خارش وغیرہ ہوتو اس کی گنجائش ہے۔