جامع الترمذي - حدیث 170

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْوَقْتِ الأَوَّلِ مِنْ الْفَضْلِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ فَرْوَةَ وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ الصَّلَاةُ لِأَوَّلِ وَقْتِهَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 170

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل اوّل وقت میں صلاۃ پڑھنے کی فضیلت کا بیان​ قاسم بن غنّام کی پھوپھی ام فروہ رضی اللہ عنہا (جنہوں نے نبی اکرمﷺ سے بیعت کی تھی) کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھاگیا: کون ساعمل سب سے افضل ہے؟ توآپ نے فرمایا:' اول وقت میں صلاۃ پڑھنا'۔
تشریح : نوٹ:(سندمیں قاسم مضطرب الحدیث ہیں، اور عبداللہ العمری ضعیف ہیں،لیکن شواہد سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے ، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی اس معنی کی روایت صحیحین میں موجود ہے جو مؤلف کے یہاں رقم ۱۷۳ پر آرہی ہے۔) نوٹ:(سندمیں قاسم مضطرب الحدیث ہیں، اور عبداللہ العمری ضعیف ہیں،لیکن شواہد سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے ، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی اس معنی کی روایت صحیحین میں موجود ہے جو مؤلف کے یہاں رقم ۱۷۳ پر آرہی ہے۔)