جامع الترمذي - حدیث 1682

أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الشِّعَارِ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنْ بَيَّتَكُمْ الْعَدُوُّ فَقُولُوا حم لَا يُنْصَرُونَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ وَهَكَذَا رَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ مِثْلَ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ وَرُوِيَ عَنْهُ عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1682

کتاب: جہاد کے احکام ومسائل شعار(یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان​ مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرمﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے:' اگررات میں تم پر دشمن حملہ کریں توتم 'حم لا ینصرون'کہو ' ۱ ؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- بعض لوگوں نے اسی طرح ثوری کی روایت کے مثل ابواسحاق سبیعی سے روایت کی ہے ، اور ابواسحاق سے یہ حدیث بواسطہ مہلب بن ابی صفرۃ نبی اکرمﷺ سے مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے، ۲- اس باب میں سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔
تشریح : ۱؎ : 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔ ۱؎ : 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔