جامع الترمذي - حدیث 1680

أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ بَعَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَالْحَارِثِ بْنِ حَسَّانَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَأَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ اسْمُهُ إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَرَوَى عَنْهُ أَيْضًا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1680

کتاب: جہاد کے احکام ومسائل جھنڈے کا بیان​ یونس بن عبیدمولیٰ محمدبن قاسم کہتے ہیں: مجھ کو محمدبن قاسم نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما کے پاس رسول اللہ ﷺکے جھنڈے کے بارے میں سوال کرنے کے لیے بھیجا ، براء نے کہا: 'آپ کا جھنڈا دھاری دارچوکوراورکالا تھا ۱ ؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ،۲- ہم اسے صرف ابن ابی زائدہ کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- اس باب میں علی ، حارث بن حسان اورابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۴- ابویعقوب ثقفی کا نام اسحاق بن ابراہیم ہے ، ان سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بھی روایت کی ہے ۔
تشریح : ۱؎ : بعض روایات سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے جھنڈے پر 'لا إله إلا الله محمد رسول الله' لکھا ہواتھا۔ نوٹ:(لیکن 'چوکور' کا لفظ صحیح نہیں ہے ، اس کے راوی ابویعقوب الثقفی ضعیف ہیں اور اس لفظ میں ان کا متابع یاشاہد نہیں ہے) ۱؎ : بعض روایات سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے جھنڈے پر 'لا إله إلا الله محمد رسول الله' لکھا ہواتھا۔ نوٹ:(لیکن 'چوکور' کا لفظ صحیح نہیں ہے ، اس کے راوی ابویعقوب الثقفی ضعیف ہیں اور اس لفظ میں ان کا متابع یاشاہد نہیں ہے)