جامع الترمذي - حدیث 168

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ النَّوْمِ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَالسَّمَرِ بَعْدَهَا​ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ قَالَ أَحْمَدُ وَحَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ هُوَ الْمُهَلَّبِيُّ وَإِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ جَمِيعًا عَنْ عَوْفٍ عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ هُوَ أَبُو الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيُّ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي بَرْزَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِهَ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ النَّوْمَ قَبْلَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا وَرَخَّصَ فِي ذَلِكَ بَعْضُهُمْ و قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَكْثَرُ الْأَحَادِيثِ عَلَى الْكَرَاهِيَةِ وَرَخَّصَ بَعْضُهُمْ فِي النَّوْمِ قَبْلَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ فِي رَمَضَانَ وَسَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ هُوَ أَبُو الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيُّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 168

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات کرنے کی کراہت کا بیان​ ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوبرزہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عائشہ ، عبداللہ بن مسعود اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اور اکثر اہل علم نے صلاۃِ عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات کرنے کو مکروہ کہاہے، اوربعض نے اس کی اجازت دی ہے، عبداللہ بن مبارک کہتے ہیں: اکثر حدیثیں کراہت پردلالت کرنے والی ہیں، اور بعض لوگوں نے رمضان میں عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے۔ وضاحت ۱؎ : عشاء سے پہلے سونے کی کراہت کی وجہ یہ ہے کہ اس سے عشا ء فوت ہوجانے کاخدشہ رہتا ہے، اورعشاء کے بعدبات کرنا اس لیے ناپسندیدہ ہے کہ اس سے سونے میں تاخیرہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کے لیے تہجدیا فجرکے لیے اٹھنامشکل ہوجاتاہے امام نووی نے علمی مذاکرہ وغیرہ کو جوجائزاورمستحب بتایا ہے تو یہ اس بات کے ساتھ مشروط ہے کہ صلاۃفجروقت پراداکی جائے، اگر رات کوتعلیم وتعلم یا وعظ وتذکیرمیں اتناوقت صرف کردیاجائے کہ فجرکے وقت اٹھانہ جاسکے تو یہ جوازواستحباب بھی محل نظر ہوگا۔ (دیکھئے اگلی حدیث اوراس کا حاشیہ)