جامع الترمذي - حدیث 1678

أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ عِنْدَ الْقِتَالِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1678

کتاب: جہاد کے احکام ومسائل لڑائی کے وقت دعاکرنے کا بیان​ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرمﷺ کو (غزوہ احزاب میں) کفارکے لشکروں پر بددعاء کرتے ہوئے سنا،آپ نے ان الفاظ میں بددعاء کی'اللَّہُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیعَ الْحِسَابِ اہْزِمْ الأَحْزَابَ، اللَّہُمَّ اہْزِمْہُمْ وَزَلْزِلْہُمْ ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اس باب میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی حدیث مروی ہے ۔
تشریح : ۱؎ : کتاب نازل کرنے اور جلد حساب کرنے والے اللہ ! کفار کے لشکروں کو شکست سے دوچار کر، ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھاڑدے۔ اس ضمن میں اور بھی بہت ساری دعائیں احادیث کی کتب میں موجودہیں، بعض دعائیں امام نووی نے اپنی کتاب 'الأذکار'میں جمع کردی ہیں۔ ۱؎ : کتاب نازل کرنے اور جلد حساب کرنے والے اللہ ! کفار کے لشکروں کو شکست سے دوچار کر، ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھاڑدے۔ اس ضمن میں اور بھی بہت ساری دعائیں احادیث کی کتب میں موجودہیں، بعض دعائیں امام نووی نے اپنی کتاب 'الأذکار'میں جمع کردی ہیں۔