أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْمُجَاهِدِ وَالنَّاكِحِ وَالْمُكَاتَبِ وَعَوْنِ اللَّهِ إِيَّاهُمْ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ عَوْنُهُمْ الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُكَاتَبُ الَّذِي يُرِيدُ الْأَدَاءَ وَالنَّاكِحُ الَّذِي يُرِيدُ الْعَفَافَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں
مجاہد، شادی کرنے والے اورمکاتب غلام کے لیے مددالٰہی کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'تین آدمیوں کی مدداللہ کے نزدیک ثابت ہے ۱؎ ایک اللہ کی راہ میں جہادکرنے والا، دوسراوہ مکاتب غلام جو زرکتابت اداکرناچاہتاہو، اورتیسرا وہ شادی کرنے والا جو پاکدامنی حاصل کرنا چاہتاہو'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
تشریح :
۱؎ : یعنی اللہ تعالیٰ نے ان تینوں مدد کا وعدہ کررکھا ہے۔
۱؎ : یعنی اللہ تعالیٰ نے ان تینوں مدد کا وعدہ کررکھا ہے۔