جامع الترمذي - حدیث 1653

أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ سَأَلَ الشَّهَادَةَ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ مِنْ قَلْبِهِ صَادِقًا بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُرَيْحٍ وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُرَيْحٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ يُكْنَى أَبَا شُرَيْحٍ وَهُوَ إِسْكَنْدَرَانِيٌّ وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1653

کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں شہادت کی دعاء مانگنے کا بیان​ سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا:' جوشخص سچے دل سے شہادت کی دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچادے گا اگرچہ وہ اپنے بسترہی پرکیوں نہ مرے ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- سہل بن حنیف کی حدیث حسن غریب ہے ، ہم اسے صرف عبدالرحمن بن شریح کی ہی روایت سے جانتے ہیں، اس حدیث کو عبدالرحمن بن شریح سے عبداللہ بن صالح نے بھی روایت کیا ہے ، عبدالرحمن بن شریح کی کنیت ابوشریح ہے اوروہ اسکندرانی (اسکندریہ کے رہنے والے) ہیں، ۲- اس باب میں معاذبن جبل رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے ۔
تشریح : ۱؎ : یعنی اگر وہ شہید ہوکر نہ مرے تو بھی وہ شہداء کے حکم میں ہوگا اور شہیدوں کا ثواب اسے حاصل ہوگا گویا شہادت کے لیے صدق دلی سے دعاکرنے کی وجہ سے اسے یہ مرتبہ حاصل ہوا۔اللہ کی راہ میں شہادت کی دعااہلِ ایمان کو کرتے ہی رہنی چاہئے۔ ۱؎ : یعنی اگر وہ شہید ہوکر نہ مرے تو بھی وہ شہداء کے حکم میں ہوگا اور شہیدوں کا ثواب اسے حاصل ہوگا گویا شہادت کے لیے صدق دلی سے دعاکرنے کی وجہ سے اسے یہ مرتبہ حاصل ہوا۔اللہ کی راہ میں شہادت کی دعااہلِ ایمان کو کرتے ہی رہنی چاہئے۔