أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حسن حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ
کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں
دورانِ جہاد صوم رکھنے کی فضیلت کا بیان
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جہادمیں جوشخص ایک دن صوم رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اسی طرح کی ایک خندق بنادے گاجیسی زمین وآسمان کے درمیان ہے '۔
یہ حدیث ابوامامہ کی روایت سے غریب ہے۔
تشریح :
نوٹ:(شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ 'ولید' اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحۃ رقم ۵۶۳)
نوٹ:(شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ 'ولید' اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحۃ رقم ۵۶۳)