أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ زَحْزَحَهُ اللَّهُ عَنْ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا أَحَدُهُمَا يَقُولُ سَبْعِينَ وَالْآخَرُ يَقُولُ أَرْبَعِينَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو الْأَسْوَدِ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَسَدِيُّ الْمَدَنِيُّ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَأَبِي أُمَامَةَ
کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں
دورانِ جہاد صوم رکھنے کی فضیلت کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'جوشخص جہاد کرتے وقت ایک دن کا صوم رکھے اللہ تعالیٰ اسے سترسال کی مسافت تک جہنم سے دورکرے گا' ۱؎ ۔
عروہ بن زبیر اورسلیمان بن یسارمیں سے ایک نے' ستربرس ' کہا ہے اور دوسرے نے 'چالیس برس'۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱ - یہ حدیث اس سندسے غریب ہے ، ۲- راوی ابوالاسود کا نام محمد بن عبدالرحمن بن نوفل اسدی مدنی ہے ،۳- اس باب میں ابوسعید ، انس ، عقبہ بن عامر اورابوامامہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح :
۱؎ : جہاد کرتے وقت صوم رکھنے کی فضیلت کے حامل وہ مجاہدین ہیں جنہیں صوم رکھ کر کمزوری کا احساس نہ ہو، اورجنہیں کمزوری لاحق ہونے کا خدشہ ہو وہ اس فضیلت کے حامل نہیں ہیں۔
نوٹ:(اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں 'ابن لہیعہ' ضعیف ہیں)
۱؎ : جہاد کرتے وقت صوم رکھنے کی فضیلت کے حامل وہ مجاہدین ہیں جنہیں صوم رکھ کر کمزوری کا احساس نہ ہو، اورجنہیں کمزوری لاحق ہونے کا خدشہ ہو وہ اس فضیلت کے حامل نہیں ہیں۔
نوٹ:(اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں 'ابن لہیعہ' ضعیف ہیں)