أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي مَرْزُوقٌ أَبُو بَكْرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ هُوَ عَلَيَّ ضَامِنٌ إِنْ قَبَضْتُهُ أَوْرَثْتُهُ الْجَنَّةَ وَإِنْ رَجَعْتُهُ رَجَعْتُهُ بِأَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ قَالَ هُوَ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں جہادکی فضیلت کا بیان انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: 'اللہ عزوجل فرماتاہے : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کاضامن میں ہوں ، اگرمیں اس کی روح قبض کروں تو اس کو جنت کا وارث بناؤں گا، اوراگرمیں اسے(اس کے گھر) واپس بھیجوں تو اجر یاغنیمت کے ساتھ واپس بھیجوں گا'۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سندسے صحیح غریب ہے۔