جامع الترمذي - حدیث 1601

أَبْوَابُ السِّيَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ النُّهْبَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ انْتَهَبَ فَلَيْسَ مِنَّا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1601

کتاب: سیر کے بیان میں لوٹ کے مال کی کراہت کا بیان​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جو لوٹ پاٹ مچائے وہ ہم میں سے نہیں ہے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث انس کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔
تشریح : ۱؎ : یعنی کسی معصوم کے مال کو اس کی اجازت و رضامندی کے بغیر ڈاکہ زنی کرکے لینا حرام ہے، اور اگر کوئی یہ کام حلال سمجھ کر کررہا ہے تو وہ کافر ہے۔ ۱؎ : یعنی کسی معصوم کے مال کو اس کی اجازت و رضامندی کے بغیر ڈاکہ زنی کرکے لینا حرام ہے، اور اگر کوئی یہ کام حلال سمجھ کر کررہا ہے تو وہ کافر ہے۔