جامع الترمذي - حدیث 1597

أَبْوَابُ السِّيَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي بَيْعَةِ النِّسَاءِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ تَقُولُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ لَنَا فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنَّا بِأَنْفُسِنَا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْنَا قَالَ سُفْيَانُ تَعْنِي صَافِحْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ نَحْوَهُ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ لَا أَعْرِفُ لِأُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ وَأُمَيْمَةُ امْرَأَةٌ أُخْرَى لَهَا حَدِيثٌ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1597

کتاب: سیر کے بیان میں عورتوں کی بیعت کا بیان​ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے کئی عورتوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺسے بیعت کی ، آپ نے ہم سے فرمایا:' اطاعت اس میں لازم ہے جوتم سے ہوسکے اورجس کی تمہیں طاقت ہو'، میں نے کہا: اللہ اوراس کے رسول ہم پر خود ہم سے زیادہ مہربان ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول!ہم سے بیعت لیجئے (سفیان بن عیینہ کہتے ہیں:ان کامطلب تھامصافحہ کیجئے )، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' تم سوعورتوں کے لیے میراقول میرے اس قول جیسا ہے جو ایک عورت کے لیے ہے ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ہم اسے صرف محمدبن منکدرہی کی روایت سے جانتے ہیں، سفیان ثوری ، مالک بن انس اورکئی لوگوں نے محمدبن منکدرسے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے،۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں امیمہ بنت رقیقہ کی اس کے علاوہ دوسری کوئی حدیث نہیں جانتاہوں، ۳- امیمہ نام کی ایک دوسری عورت بھی ہیں جن کی رسول اللہ ﷺسے ایک حدیث آئی ہے۔ ۴-اس باب میں عائشہ ، عبداللہ بن عمراوراسماء بنت یزید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : زبان ہی سے بیعت لیناعورتوں کے لیے کافی ہے مصافحہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ۱؎ : زبان ہی سے بیعت لیناعورتوں کے لیے کافی ہے مصافحہ کی ضرورت نہیں ہے۔