أَبْوَابُ السِّيَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ حَدِيثِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ فَقَالَ لَا أَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا
کتاب: سیر کے بیان میں بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سناہے : 'بے شک بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کیاجائے گا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- میں نے محمدسے سوید کی اس حدیث کے بارے میں پوچھاجسے وہ ابواسحاق سبیعی سے ، ابواسحاق نے عمارہ بن عمیرسے ، عمارہ نے علی رضی اللہ عنہ سے اورعلی نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:' ہر عہدتوڑنے والے کے لیے ایک جھنڈا ہوگا، محمد بن اسماعیل بخار ی نے کہا: میرے علم میں یہ حدیث مرفوع نہیں ہے'،۳- اس باب میں علی ، عبداللہ بن مسعود ، ابوسعید خدری اورانس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔