جامع الترمذي - حدیث 1496

أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَضَاحِيِّ​ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ يَأْكُلُ فِي سَوَادٍ وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1496

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل کس قسم کے جانورکی قربانی مستحب ہے؟​ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے سینگ والے ایک نرمینڈھے کی قربانی کی، وہ سیاہی میں کھاتاتھا ، سیاہی میں چلتاتھااورسیاہی میں دیکھتاتھا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- ہم اس کو صرف حفص بن غیاث ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔
تشریح : ۱؎ : یعنی اس کا منہ ، اس کے پیراوراس کی آنکھیں سب کالی تھیں۔ ۱؎ : یعنی اس کا منہ ، اس کے پیراوراس کی آنکھیں سب کالی تھیں۔