جامع الترمذي - حدیث 1494

أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الأُضْحِيَّةِ بِكَبْشَيْنِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّى وَكَبَّرَ وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَجَابِرٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي رَافِعٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي بَكْرَةَ أَيْضًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1494

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل دومینڈھوں کی قربانی کا بیان​ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے سینگ والے دوچتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ، آپ نے ان دونوں کواپنے ہاتھ سے ذبح کیا،بسم اللہ پڑھی اوراللہ اکبرکہا اور(ذبح کرتے وقت) اپناپاؤں ان کے پہلؤں پررکھا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی، عائشہ ، ابوہریرہ ، ابوایوب ، جابر، ابوالدرداء ، ابورافع ، ابن عمراورابوبکرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : اس حدیث سے یہ مسائل ثابت ہوتے ہیں : (۱) قربانی کاجانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا چاہیے، گو نیابت بھی جائز ہے،(۲) ذبح سے پہلے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا چاہیے(۳)ذبح کرتے وقت اپناپاؤں جانورکے گردن پررکھناچاہئے۔ ۱؎ : اس حدیث سے یہ مسائل ثابت ہوتے ہیں : (۱) قربانی کاجانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا چاہیے، گو نیابت بھی جائز ہے،(۲) ذبح سے پہلے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا چاہیے(۳)ذبح کرتے وقت اپناپاؤں جانورکے گردن پررکھناچاہئے۔