جامع الترمذي - حدیث 1479

أَبْوَابُ الصَّيْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ كُلِّ ذِي نَابٍ وَذِي مِخْلَبٍ​ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ كُلَّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ وَهُوَ قَوْلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1479

کتاب: شکار کے احکام ومسائل ہر کیچلی دانت والے درندے اورپنجہ والے پرندے کی حرمت کا بیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ہر کچلی دانت والے درندے کوحرام قراردیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- صحابہ کرام اور دیگرلوگوں میں سے اکثراہل علم کا اسی پر عمل ہے، عبداللہ بن مبارک ، شافعی ، احمداوراسحاق بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے ۱؎ ۔
تشریح : ۱؎ : سورہ انعام کی آیت{قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ} (الأنعام:145) کے عام مفہوم سے یہ استدلال کرنا کہ ہرکچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے حلال ہیں درست نہیں، کیوں کہ باب کی یہ حدیث اور سورہ مائدہ کی آیت وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ (المائدة:3) سورہ انعام کی مذکورہ آیت کے لیے مخصص ہے، نیز سورہ مائدہ کی آیت مدنی ہے جب کہ سورہ انعام کی آیت مکی ہے۔ ۱؎ : سورہ انعام کی آیت{قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ} (الأنعام:145) کے عام مفہوم سے یہ استدلال کرنا کہ ہرکچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے حلال ہیں درست نہیں، کیوں کہ باب کی یہ حدیث اور سورہ مائدہ کی آیت وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ (المائدة:3) سورہ انعام کی مذکورہ آیت کے لیے مخصص ہے، نیز سورہ مائدہ کی آیت مدنی ہے جب کہ سورہ انعام کی آیت مکی ہے۔