أَبْوَابُ الصَّيْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُجَالِدٍ ح قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي أُمَامَةَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَأَبُو الْوَدَّاكِ اسْمُهُ جَبْرُ بْنُ نَوْفٍ
کتاب: شکار کے احکام ومسائل
ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کے ذبیحہ کا بیان
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:'جنین ۱؎ کی ماں کا ذبح ہی جنین کے ذبح کے لیے کافی ہے ' ۲؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اوریہ اس سندکے علاوہ سے بھی ابوسعیدخدری سے ہے، ۳- اس باب میں جابر، ابوامامہ، ابوالدرداء ، اورابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۴-صحابہ کرام اوران کے علاوہ لوگوں میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے ،اوریہی سفیان ثوری ، ابن مبارک ، شافعی ، احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے۔
تشریح :
۱؎ : بچہ جب تک ماں کی پیٹ میں ر ہے اسے ' جنین' کہاجاتاہے۔
۲؎ : یعنی جب کسی جانور کو ذبح کیاجائے پھر اس کے پیٹ سے بچہ (مردہ) نکلے تو اس بچے کو ذبح کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ بچہ مادہ جانور کے جسم کا ایک حصہ ہے، لہذا اسے ذبح نہیں کیاجائے گا، البتہ زندہ نکلنے کی صورت میں وہ بچہ ذبح کے بعد ہی حلال ہوگا۔
نوٹ:(متابعات وشواہد کی بناپر یہ حدیث صحیح ہے ، ورنہ اس کے راوی 'مجالد' ضعیف ہیں ، دیکھئے : الارواء رقم ۲۵۳۹)