جامع الترمذي - حدیث 1451

أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ​ ضعيف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ وَأَيُّوبَ بْنِ مِسْكِينٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: رُفِعَ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَجُلٌ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ: لأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَائِ رَسُولِ اللهِ ﷺ: "لَئِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ لأَجْلِدَنَّهُ مِائَةً، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَهُ رَجَمْتُهُ".

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1451

کتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل بیوی کی لونڈی کے ساتھ زناکرنے والے کے حکم کا بیان​ حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ پیش ہواجس نے اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کیاتھا، انہوں نے کہا: میں اس میں رسول اللہ ﷺ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: اگراس کی بیوی نے اسے لونڈی کے ساتھ جماع کی اجازت دی ہے تو (بطور تأدیب) اسے سو کوڑے ماروں گا اوراگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو(بطور حد) اسے رجم کروں گا۔
تشریح : نوٹ:(سند میں 'حبیب بن سالم' میں بہت کلام ہے ، نیز بقول خطابی ان کا سماع نعمان رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے) نوٹ:(سند میں 'حبیب بن سالم' میں بہت کلام ہے ، نیز بقول خطابی ان کا سماع نعمان رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے)