جامع الترمذي - حدیث 1448

أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْخَائِنِ وَالْمُخْتَلِسِ وَالْمُنْتَهِبِ​ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ وَلَا مُنْتَهِبٍ وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَقَدْ رَوَاهُ مُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ هُوَ بَصْرِيٌّ أَخُو عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقَسْمَلِيِّ كَذَا قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1448

کتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل خائن ، اچکے ا ورلٹیرے (ڈاکو) کا بیان​ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' خیانت کرنے والے ،ڈاکواوراچکے کی سزاہاتھ کاٹنا نہیں ہے ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- مغیرہ بن مسلم نے ابن جریج کی حدیث کی طرح اسے ابوزبیر سے، ابوزبیرنے جابر رضی اللہ عنہ سے اورجابرنے نبی اکرمﷺ سے روایت کیا ہے،۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔
تشریح : ۱؎ : کسی محفوظ جگہ سے جہاں مال اچھی طرح سے چھپاکر رکھا گیا مال چُرانا سرقہ ہے اور خیانت، اچکنا اور ڈاکہ زنی یہ سب کے سب سرقہ کی تعریف سے خارج ہیں، لہذا ان کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے، خائن اسے کہتے ہیں جو خفیہ طریقہ پر مال لیتا رہے اور مالک کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کا اظہا رکرے۔حدیث میں مذکورہ جرائم پر حاکم جومناسب سزاتجویزکرے گا وہ نافذکی جائے گی۔ ۱؎ : کسی محفوظ جگہ سے جہاں مال اچھی طرح سے چھپاکر رکھا گیا مال چُرانا سرقہ ہے اور خیانت، اچکنا اور ڈاکہ زنی یہ سب کے سب سرقہ کی تعریف سے خارج ہیں، لہذا ان کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے، خائن اسے کہتے ہیں جو خفیہ طریقہ پر مال لیتا رہے اور مالک کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کا اظہا رکرے۔حدیث میں مذکورہ جرائم پر حاکم جومناسب سزاتجویزکرے گا وہ نافذکی جائے گی۔