جامع الترمذي - حدیث 1416

أَبْوَابُ الدِّيَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ​ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَال سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَنَزَعَ يَدَهُ فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لَا دِيَةَ لَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ وَسَلَمَةَ بْنِ أُمَيَّةَ وَهُمَا أَخَوَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1416

کتاب: دیت وقصاص کے احکام ومسائل قصاص کا بیان​ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹ کھایا، اس نے اپنا ہاتھ کھینچاتو دانت کاٹنے والے کے دونوں اگلے دانت ٹوٹ گئے، وہ دونوں نبی اکرمﷺ کے پاس اپنا معاملہ لے گئے توآپ نے فرمایا:' تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اونٹ کے کاٹنے کی طرح کاٹ کھاتاہے، تمہارے لیے کوئی دیت نہیں، پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی: 'وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں :۱- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں یعلی بن امیہ اورسلمہ بن امیہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں اوریہ دونوں بھائی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : یعنی: زخموں کا بھی بدلہ ہے۔(المائدہ:۴۵)، لہذا جن میں قصاص لینا ممکن ہے ان میںقصاص لیاجائے گا اور جن میں ممکن نہیں ان میں قاضی اپنے اجتہاد سے کام لے گا۔ ۱؎ : یعنی: زخموں کا بھی بدلہ ہے۔(المائدہ:۴۵)، لہذا جن میں قصاص لینا ممکن ہے ان میںقصاص لیاجائے گا اور جن میں ممکن نہیں ان میں قاضی اپنے اجتہاد سے کام لے گا۔