جامع الترمذي - حدیث 1405

أَبْوَابُ الدِّيَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي حُكْمِ وَلِيِّ الْقَتِيلِ فِي الْقِصَاصِ وَالْعَفْوِ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مَكَّةَ قَامَ فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ وَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ إِمَّا أَنْ يَعْفُوَ وَإِمَّا أَنْ يَقْتُلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي شُرَيْحٍ خُوَيْلِدِ بْنِ عَمْرٍو

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1405

کتاب: دیت وقصاص کے احکام ومسائل قصاص اورعفوکے سلسلے میں مقتول کے ولی (وارث) کے فیصلے کا بیان​ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اللہ نے اپنے رسول کے لیے مکہ کو فتح کردیا تو آپ ﷺنے لوگوں میں کھڑے ہوکر اللہ کی حمدوثنابیان کی ، پھر فرمایا:' جس کا کوئی شخص ماراگیاہو اسے دوباتوں میں سے کسی ایک کا اختیار ہے: یا تو معاف کردے یا (قصاص میں) اسے قتل کرے'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے(کماسیأتی)، ۲- اس باب میں وائل بن حجر، انس، ابوشریح اورخویلدبن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔